(یواین آئی)مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں ایک شخص نے اپنی ساس کو کلہاڑی سے قتل کردیاکیونکہ وہ اپنی بیٹی اور اس کی محبت کی شادی سے ناراض تھی۔
آٹھنیرتھانہ انچارج ایس کے اندھمان نے بتایا کہ کنڈامالا گاؤں کے رہنے
والے راجیش کمار کو گاؤں کی ایک لڑکی سے محبت ہوگئی اور دونوں بھاگ کر پنے چلے گئے،دو ماہ پہلے دونوں واپس آئے،جس کے بعد پنچایت میں دونوں کی شادی کردی گئی۔
اس کے بعد بھی لڑکی کی ماں شورتی(40)اس رشتے سے ناراض تھی۔